شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : سوزوکی اور چاند گاڑی پر بڑے کیبن اور ڈالے حادثات کا سبب بننے لگے
loading...
جہلم : سوزوکی اور چاند گاڑی پر بڑے کیبن اور ڈالے حادثات کا سبب بننے لگے

جہلم : سوزوکی اور چاند گاڑی پر بڑے کیبن اور ڈالے حادثات کا سبب بننے لگے

جہلم (نامہ نگار) سوزوکی اور چاند گاڑی پر بڑے کیبن اور ڈالے حادثات کا سبب بننے لگے۔ٹریفک پولیس اور آر ٹی آفس نے چشم پوشی اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں کرایہ پر چلنے والی سوزوکی پک اپ ، شاہ زور ، چنگ چی رکشہ اور موٹر سا ئیکلوں کے ساتھ ڈالے فٹ کر رکھے ہیں ۔جب یہ ٹرانسپورٹ سڑکوں پر آتی ہیں تو ان کے ڈالے باڈی سے باہر ہونے کی وجہ نہ تو ڈرائیور کو شیشہ نظر آتا اور نہ ہی اوور ٹیک کرنے والی گاڑی جسکی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں کیونکہ مشین محلہ ، ریلوے روڈ ، تحصیل روڈ ، مین بازار میں تنگ روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں ۔ اگر کوئی شہری اس حوالہ سے ڈرائیور کو کہے تو کہا جاتا ہے کہ جاؤ محکمہ کو شکایت کرو ہم نے تو اپنی گاڑی پاس کروا رکھی ہیں ۔ شہریوں نے ڈی سی او اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں کہ ٹریفک پولیس ان کے خلاف سخت کاروائی کرے اور آر ٹی آفس ان کے پاس کردہ لائسنس کو چیک کرے اور اس کی باڈی سے بڑے ڈالے نصب کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top