شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : ٹی ایم اے جہلم کی نااہلی شہر میں گندگی کے ڈھیر، بیماریاں عام ہونے لگی
loading...
جہلم : ٹی ایم اے جہلم کی نااہلی شہر میں گندگی کے ڈھیر، بیماریاں عام ہونے لگی

جہلم : ٹی ایم اے جہلم کی نااہلی شہر میں گندگی کے ڈھیر، بیماریاں عام ہونے لگی

جہلم (نامہ نگار) ٹی ایم اے جہلم کی نااہلی شہر میں گندگی کے ڈھیر بیماریاں عام ہونے لگی جادہ کی گلیاں اور محلہ مخدوم آ باد گندگی کے ڈھیر گلیوں ، محلو ں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بدبو کی وجہ سے سڑکوں پر سے گزرنا محال ہوگیا۔ انتظامیہ شہر اور گردونواح کی صفائی کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے سادات سٹریٹ میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے تعفن پھیلنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں میں مبتلا ٹی ایم اے تحصیل جہلم کی نا اہلی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جادہ چونگی فلنگ ڈپو کے ارد گرد بے شمار کوڑا کرکٹ پھیلا ہوا ہے ۔ جادہ قبرستان کی دیوار کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں خانسامہ محلہ میں بھی صفائی کا برا حال ہے شہر میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے عوام بے زار ٹی ایم اے کے اہلکار گورنمنٹ سے تنخوائیں تولے لیتے ہیں مگر کام میں غفلت اور لاپروائی میں پہلے نمبر پر ہیں فلنگ ڈپوں سے بھی کئی کئی دن کوڑا نہیں اٹھایا جاتا فلنگ ڈپوں کے آس پاس کے لوگ پریشان ٹی ایم اے کی کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں جب اٹھا کر لے جاتی ہیں تو سارے رستے میں جگہ جگہ پر گندگی پھیلاتی جاتی ہے ان لوڈر گاڑیوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں کہ اس طریقے سے کوڑا اٹھائیں کہ سارے راستے میں جگہ جگہ پر گندگی نہ پھیلے عوامی حلقوں نے ڈی سی او جہلم سے نوٹس لینے کی اپیل۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top