شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم :نجی اداروں میں بزرگ گارڈز کی بھرتیاں، گارڈز سننے، دیکھنے، چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم
loading...
جہلم :نجی اداروں میں بزرگ گارڈز کی بھرتیاں، گارڈز سننے، دیکھنے، چلنے پھرنے کی صلاحیت  سے محروم

جہلم :نجی اداروں میں بزرگ گارڈز کی بھرتیاں، گارڈز سننے، دیکھنے، چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم

جہلم (نامہ نگار)جہلم کے نجی اداروں میں بزرگ گارڈز کی بھرتیاں ، سیکورٹی گارڈز میں سننے ، دیکھنے ، چلنے پھرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ، تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین پریشان ،ضلع جہلم کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں بوڑھے ، معمر سیکورٹی گارڈز کو بھرتی کر لئے گئے ۔ سیکورٹی گارڈز میں سننے ، دیکھنے ، چلنے پھرنے کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ، زیر تعلیم طلبا ء و طالبات کے والدین کے ذہنوں پر سیکورٹی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔ بچوں کے والدین کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ و مالکان نے بوڑھے ، معمر سیکورٹی گارڈز بھرتی کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں ۔ بھرتی کئے گئے سیکورٹی گارڈز میں سننے ، دیکھنے اور چلنے پھرنے کی سکت نہیں ہے جب ان تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ومالکان سے بچوں کے والدین معمر سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی بابت باز پرس کرتے ہیں تو وہ یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ہمیں سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ عمر کی بابت کسی قسم کی کوئی ہدایت نہیں ۔ حالانکہ حکومت پنجاب سے صوبہ بھر کی طرح ضلع جہلم کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے سے متعلق 15نکاتی ایس او پی جاری کیا گیا تھا جس میں رجسٹرڈ سیکورٹی اداروں سے چاک وچوبند سیکورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا حکم درج تھا۔ جبکہ محکمہ تعلیم کی انتظامیہ و مالکان نے مقامی سیاست دانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معمر بوڑھوں کو تعلیمی اداروں کے داخلی دروازوں پر تعینات کر دیا ہے جوکہ خود سہارا تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی او جہلم ، ڈی پی او جہلم نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو قانون کے مطابق سیکورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کے بچوں کو تحفظ فراہم ہوسکے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top