شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم :حرام کاری پر مجبور کرنے والی ماں کی ظلم کی ستائی بچی پریس کلب پہنچ گئی
loading...
جہلم :حرام کاری پر مجبور کرنے والی ماں کی ظلم کی ستائی بچی پریس کلب پہنچ گئی

جہلم :حرام کاری پر مجبور کرنے والی ماں کی ظلم کی ستائی بچی پریس کلب پہنچ گئی

جہلم (نامہ نگار) حرام کاری پر مجبور کرنے والی ماں کی ظلم کی ستائی بچی پریس کلب پہنچ گئی ، سب انسپکٹر بشارت اور دو نا معلوم افراد نے میرے ساتھ زیادتی کیِ ، پانچویں کلاس کی طالبہ کو صحافیوں نے ڈی پی او دفتر پہنچا دیا، ڈی پی او کی مکمل انصاف کی یقین دہانی۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ ڈومیلی محلہ میں رہائش پذیر علینہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ زاہدہ بانو نے میرے والد سے طلاق لے رکھی ہیں میں اور میرا چھوٹا بھائی جسکی عمر نو سال ہیں والدہ کے ساتھ رہتے ہیں گزشتہ کئی روز سے پولیس ملازم سب انسپکٹر بشارت کا ہمارے گھر آنا جانا تھا اور میں نے ان دونوں کو کئی بار قابل اعتراض حالت میں دیکھا دو روز پہلے میری والدہ نے آمنہ ہسپتال کے ساتھ واقع گھر میں رہنے کے لیے بھیجا اس نا معلوم شخص نے رات کو مجھے جوس میں نشہ اور دوا ملا کر دی اور میں بے ہوش ہو گئی ۔ جب میری صبح آنکھ کھلی تو میرے جسم پر کوئی کپڑا نہ تھا اور میں خون آلودہوئی میں دو دن بڑی مشکل سے اس نا معلوم شخص کے گھر گزارے تیسرے دن وہ مجھ کو میری والدہ کے پاس لے گیا اور اس کو پیسے دئیے میں اپنی والد ہ سے شکایت کی کہ یہ شخص میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہیں تو میری والدہ نے مجھ کو مار پڑوانے کے لیے سب انسپکٹر بشارت کو بلا لیا ۔ اس شخص نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی اس دوران میرا چچا زاہد بھائی جو جیل سے چند روز قبل رہا ہو کر آیا تھا اس نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی میرے گھر کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے میں گھرسے بھاگ کر جہلم آگئی اس حوالے سے ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی نے کہا کہ میں نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈی ایس پی کریں گے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top