شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : موٹر وے پولیس کی لاپروائی جی ٹی روڈ پر قائم اسٹینڈ خون خوار بن گئے
loading...
جہلم : موٹر وے پولیس کی لاپروائی جی ٹی روڈ پر قائم اسٹینڈ خون خوار بن گئے

جہلم : موٹر وے پولیس کی لاپروائی جی ٹی روڈ پر قائم اسٹینڈ خون خوار بن گئے

جہلم (نامہ نگار) موٹر وے پولیس کی لاپروائی جی ٹی روڈ پر قائم اسٹینڈ خون خوار بن گئے کینٹ چوک پانچ نمبر چونگی، جادہ چوک پر ناجائز گاڑیاں کھڑا رہنا معمول بن گیا ۔ آئے روز ٹریفک حادثات ہونے سے قیمتی جانیں اور اعضاء ضائع ہو رہے ہیں شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ بس اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں جن میں کینٹ چوک چونگی نمبر پانچ جادہ چوک، کالا گجراں پھاٹک وغیرہ شامل ہیں ان میں سے ایک چوک کینٹ میں بس ،ویگن اسٹینڈ بنا ہوا جبکہ دیگر مقام پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی جگہ ہے اس کے باوجود ہر وقت جی ٹی روڈ پر متعدد چھوٹی بڑی گاڑیاں اور بسیں سٹاپ کر کے مسافروں کو اتارا اور بٹھایا جاتا ہیں جن کی وجہ سے آئے روز خوفناک ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بے شمار قیمتی جانیں اور اعضاء ضائع ہو رہے ہیں لیکن موٹر وے پولیس جی ٹی روڈ پر کھڑی ہونے والی ناجائز گاڑیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہی ۔ شہریوں کا اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر کاروائی کریں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats