شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : حرام کاری کروانے والی ماں اور بشارت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
loading...
جہلم : حرام کاری کروانے والی ماں اور بشارت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

جہلم : حرام کاری کروانے والی ماں اور بشارت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

جہلم (نامہ نگار) حرام کاری کروانے والی ماں اور بشارت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ، ڈی پی او کی انکوائری میں پولیس ملازم پر الزامات جھوٹ کا پلندہ نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز قبل ڈومیلی محلہ کی رہائشی مسماتہ علینہ نے جہلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ماں پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھ سے مقروع کام کرواتی تھی اورمبینہ طور پر پولیس ملازم پر بھی الزام عائد کیا خبر شائع ہونے کے بعد ڈی پی اوجہلم نے ڈی ایس پی شاہد نذیر کو فوری طور پر انکوائری آفیسر مقرر کیا جس نے حقائق کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی ایس پی صدر نے انکوائری عمل میں لائی دورا ن انکوائری علینہ دختر ارشد کے الزامات کہ بشارت احمد ایس آئی نے اس کے ساتھ ریپ کیا ہے تصدیق نہ ہوئی بلکہ ایک شخص نامی جو نلکوں کا کام کرتا ہے اسی محلہ کا رہائشی ہے جس کے مذکوریہ کی والدہ کے ساتھ ناجائز تعلقات بیان ہوئے ہیں ۔ تاہم بشارت احمد ایس آئی پر الزامات کیوں لگائے گئے اس کے پیچھے کون سے محرکات اور عوامل کار فرما تھے ۔ چیک کیا جا رہا ہے تاہم بشارت احمد ایس آئی پر الزامات کے بارے میں واضح ہو اہے کہ علینہ نے اس پر الزامات کسی کے کہنے پر لگائے ہیں واضح رہے کہ حاجی مسعود اختر نے دوران انکوائری تصدیق کی کہ انہوں نے پریس کانفرنس غلط کی تھی جس کی وہ تردید کریگا جو تاحال اس کی طرف سے نہ ہوئی ہیں پولیس نے فوری طور پر علینہ کی والدہ اور بشارت نلکے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats