شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ٹی ایم اے جہلم میں نقشہ برانچ میں کرپشن کی انتہا شہر میں جگہ جگہ پلازے تیار ہونا شروع ہو گئے
loading...
ٹی ایم اے جہلم میں نقشہ برانچ میں کرپشن کی انتہا شہر میں جگہ جگہ پلازے تیار ہونا شروع ہو گئے

ٹی ایم اے جہلم میں نقشہ برانچ میں کرپشن کی انتہا شہر میں جگہ جگہ پلازے تیار ہونا شروع ہو گئے

جہلم (نامہ نگار) ٹی ایم اے جہلم میں نقشہ برانچ میں کرپشن کی انتہا شہر میں جگہ جگہ پلازے تیار ہونا شروع ہو گئے کہیں جگہوں پر بڑے بڑے پلازے تین چار منزلہ تیار ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے پارکنگ کے لیے ایک فٹ بھی جگہ نہ چھوڑی ارباب اختیار کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزاں ،کمرشل پلازوں کی لوٹ سیل لگادی اور کمرشل پلازوں کی بھرمار ڈی سی او جہلم سے کاروائی کرنے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جہلم میں نقشہ برانچ نے شہر میں بڑے بڑے پلازے تعمیر کروادیے۔بہت ساری بلڈنگیں ، پلازے اور دوکانیں ابھی زیر تعمیر ہیں لیکن انہوں نے پارکنگ کے لیے ایک فٹ جگہ بھی نہ چھوڑی اور بر لبہ سڑک پر تعمیر زور شور سے شروع ۔ سول لائن روڈ ، ریلوے روڈ ، مشین محلہ روڈ ، گل افشاں روڈ ، جامع اثریہ روڈ ، ڈھوک جمعہ روڈ ، جادہ روڈ ، المرکز روڈٖ ، شمالی محلہ ، محمد ی چوک ، باغ محلہ اور بیشمار جگہوں پر نئی بلڈنگیں تیار ہونا شروع ہوگئی ۔ جوکہ نہ ہی پارکنگ کے لیے جگہ چھوڑی اور نہ ہی قانون کے تقاضے پورے کیے بھاری رشوت لے کر نقشہ برانچ نے آنکھیں بند کردی لہذا ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور رشوت خور اور کرپٹ عملے کو فارغ کیا جائے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور غلط نقشے منسوخ کیے جائے تاکہ قانون کے مطابق بلدنگیں تعمیر کی جائے ۔ اے ڈی سی اور ڈی سی او جہلم سے عوام کی پرزور اپیل ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top