شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے، گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ مچھلی منڈی قائم
loading...
جہلم : پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے، گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ مچھلی منڈی قائم

جہلم : پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے، گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ مچھلی منڈی قائم

جہلم (نامہ نگار) پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ، گورنمنٹ سکول جادہ کی دیوار کے ساتھ مچھلی منڈی قائم دہشت گردی سمیت بڑے نا خوشگوار حادثے کا خدشہ ، سڑک پر خود ساختہ مچھلی منڈی کی وجہ سے ارد گرد کے متعدد سکولوں ، طلبا ء و طالبات گندے ماحول سے گزر نے پر مجبور، خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں سے دو سو میٹر کی حدود تک کسی قسم کی کھانے پینے کی ریڑی ، کھوکھے وغیرہ لگانے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ لیکن جہلم میں پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ہیں گورنمنٹ ہائی سکول مجاہد ہ آباد جادہ کی دیوار کے ساتھ سڑک پر نا جائز خود ساختہ مچھلی منڈی قائم ہو چکی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ارد گرد کے دیگر سکولوں کے طلباء و طالبات بد بو دار گندی منڈی سے گزر کر سکولوں میں جانے پر مجبور ہیں اس منڈی کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا نا خوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے اور گزرنے والے بچوں میں خطرناک قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لے کر فوری کاروائی کریں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top