شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : محلہ اسلام پورہ و دیگر علاقوں کے مقیم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
loading...
جہلم : محلہ اسلام پورہ و دیگر علاقوں کے مقیم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جہلم : محلہ اسلام پورہ و دیگر علاقوں کے مقیم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جہلم (نامہ نگار) محلہ اسلام پورہ و دیگر علاقوں کے مقیم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، کئی ہفتوں سے پانی نہیں آیا حکام نوٹس لے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ ، محلہ چشتیاں ، محمود آباد و دیگر علاقوں کو واٹر سپلائی کرنے والا پمپ جو کہ کمیلا میں نصب ہیں کئی ہفتوں سے خراب پڑا ہیں کبھی بجلی کی کم وولٹیج اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کا کہتے ہیں۔ جسکی وجہ سے علاقہ مقیم پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں اور اپنی ضرورت کی خاطر دیگر گھروں سے پانی مانگنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف ٹی ایم اے کے افسران کے کان پر جوں نہیں رینگتی علاقہ مقیم نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top