شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : محکمہ جنگلات کی لاپرواہی لکٹری چوری عروج پر
loading...
جہلم : محکمہ جنگلات کی لاپرواہی لکٹری چوری عروج پر

جہلم : محکمہ جنگلات کی لاپرواہی لکٹری چوری عروج پر

جہلم (نامہ نگار) محکمہ جنگلات کی لاپرواہی لکٹری چوری عروج پر تھانہ چوٹالہ کی حدود سے لکٹری چوری زور و شور سے جاری محکمہ جنگلات کے افسران کی آشیر باد سے ٹمبر مافیا بڑے پیمانے پر سر سبز درختوں کی کٹائی زور و شور سے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے تحصیل جہلم اور تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ ، تحصیل پنڈدادنخان لکڑی چوری کا کاروبار عروج پر ۔ مختلف علاقوں سے افسروں و اہلکاروں کی ملی بھگت سے درختوں کی غیر قانونی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر ضلع جہلم سے سرکاری درخت چوری ہو کر دوسرے ضلعوں میں پہنچائے جا رہے ہیں اور کروڑوں روپے کا خسارہ پہنچایا جارہا ہے وسیع پیمانے پر درختوں کی کٹائی سے آب و ہوا اور جنگلی حیات نا پید اور خوبصورت جنگلات میدانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ محکمہ جنگلات آنکھوں میں دھول جونکنے کے لیے ایک دو کاروائیاں ٹمبر مافیا کے خلاف کر کے سب اعلیٰ حکام کو سب اچھے کی رپورٹ نے دیتے ہیں ۔ ضلع جہلم کے پہاڑی علاقے ناڑہ چاندڑھ،ٹلہ ، مصری موڑ ، وگھ اور مختلف علاقوں سے راتوں رات لکڑی غائب اور بڑ ے پیمانے پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا بلاک افسر اور محکمہ جنگلات کے اہلکار امیر سے امیر ترین ہو گئے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور جنگلات کے حسن کو تباہ حالی سے بچایا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats