شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم :سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آؤٹ ڈور پرچی کے لیے ذلیل و خوار کیا جانے لگا
loading...
جہلم :سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آؤٹ ڈور پرچی کے لیے ذلیل و خوار کیا جانے لگا

جہلم :سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آؤٹ ڈور پرچی کے لیے ذلیل و خوار کیا جانے لگا

جہلم (نامہ نگار) سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو آؤٹ ڈور پرچی کے لیے ذلیل و خوار کیا جانے لگا، شفاء سے پہلے سزا شروع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے آؤٹ ڈور پرچی کے لیے علیحدہ بلڈنگ میں کاؤنٹر بنایا وہاں پر موجود عملہ کم ہونے اور گپوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہاں لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہسپتال میں آئے لوگ جو پہلے ہی بیمار ہوتے ہیں ان کو لمبی قطاروں میں کھڑا کر دیا جاتاہے اور اپنی بیماری کو بچارے بھول جاتے ہیں اورنئی بیماری لگنا شروع ہوجاتی ہے ۔ اگر کوئی شخص ایمرجنسی و شدید بیماری کا کہے تو اس کو اپنی باری کا انتظار کرنے کا کہا جاتاہے جس کی وجہ سے بیمار شفاء سے پہلے سزا بھگتنا شروع کردیتا ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم ایس پرچی کاؤنٹر پر صبح آٹھ بجے سے لے کر 11بجے تک سٹاف بڑھا دیں تاکہ لوگوں کی پریشانی میں کمی ہو سکے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top