شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جہلم : ڈی سی او اقبال حسین خان کا کینٹ بائی پاس اور سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ کا دورہ

جہلم : ڈی سی او اقبال حسین خان کا کینٹ بائی پاس اور سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ کا دورہ

جہلم (نامہ نگار)ڈی سی او اقبال حسین خان نے کینٹ بائی پاس اور سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ کا دورہ کیا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ تک تمام تعمیراتی کام مکمل کیا جائے ۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے بتایا کہ ضلع جہلم کے عوام کے لئے کینٹ بائی پاس اور سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ کے 21 کلومیٹر طویل منصوبوں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ تاریخ 31 مئی 2017 تک دونوں منصوبے مکمل کر دیے جایں گے ۔ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ کو وسیع و عریض بنانے کے لئے ڈی سی او اقبال حسین خان نے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کے جہلم کی عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ سڑکوں کا جایزہ لیتے ہوئے پراونشل ہائی وے اکس ای این نوید بھٹی اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کی تمام منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈی سی او اقبال حسین خان نے بتایا کہ کینٹ بائی پا س اور سگریٹ فیکٹری تا ملوٹ روڈ پروجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے 187.24 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے عوام جلد مستفید ہوں گے۔

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...