شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جھنگ:پولیس کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، علاقہ مجسٹریٹ نے صحافی کو بے گناہ قرار دے دیا
loading...
جھنگ:پولیس کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، علاقہ مجسٹریٹ نے صحافی کو بے گناہ قرار دے دیا

جھنگ:پولیس کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، علاقہ مجسٹریٹ نے صحافی کو بے گناہ قرار دے دیا

جھنگ(تحصیل رپوٹر)قادر پور پولیس کا صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ سولہ ماہ بعد علاقہ مجسٹریٹ نے صحافی کو بے گناہ قرار دے دیا تفصیل کے مطابق علاقہ میں برھتے ہوئے جرائم کی نوائے وقت میں خبریں شائع ہونے پر سابقہ SHOتھانہ قادر پور اور حالیہ تعینات SHOتھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن اصرار علی سہو سیخ پا ہو گیا اور پولیس چوکی منڈی شاہ جیونہ میں تعینات محمد رمضان ASIکو آڈر دیا کہ نوائے وقت کے رپوٹراقاضی محمد صفدر جاوید کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کریں جس پر متعلقہ ASIمحمد رمضان نے نوائے وقت کے رپوٹر قاضی محمد صفدر جاوید کو گرفتار کر کے نا صرف تشدد کرتے ہوئے ایک لیٹرشراب کا مقدمہ درج کر لیا بلکہ موبائل خون اور نقدی بھی چھین لی سولہ ماہ گزرنے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ جھنگ شاہد حسن فتیانہ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے صحافی قاضی محمد صفدر جاوید کو بے گناہ قرار دے دیا اس موقع پر صدر پریس کلب و نوائے وقت گروپ کے رپوٹر قاضی محمد صفدر جاوید نے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے ہم ان مقدموں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats