شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / جھنگ: چکن فروشوں کے من مانے ریٹ،ڈبوں میں آنے والی بدبو سے عوام پریشان
loading...
جھنگ: چکن فروشوں کے من مانے ریٹ،ڈبوں میں آنے والی بدبو سے عوام پریشان

جھنگ: چکن فروشوں کے من مانے ریٹ،ڈبوں میں آنے والی بدبو سے عوام پریشان

جھنگ(تحصیل رپوٹر)چکن فروشوں کے من مانے ریٹ،ڈبوں میں آنے والی بدبو سے عوام پریشان ریٹ لسٹ ملنے کے باوجود آوازاں نہ کرنا انھوں نے اپنا وطیرہ بنا لیا متعلقہ حکام بالا فوری نوٹس لیں عوامی حلقے تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ،مو ڑ منڈی،رتہ متہ ،شاہ جیونہ،اکڑایانوالہ ودیگر علاقہ جات میں چکن فروشوں نے اپنے من مانے ریٹ وصول کر رکھے ہیں آئے رروز ریٹ کی وجہ سے چکن فروشوں اور گاہکوں میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں حالانکہ مارکیٹ کمیٹی منڈی شاہ جیونہ سے روزانہ ریٹ لسٹیں ملنے کے باجود چکن فروش آوازاں نہیں کرتے جن ڈبوں میں چکن فروش مرغیاں ذبح کرتے ہیں ان ڈبوں کو کئی کئی دنوں تک صاف نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ان ڈبوں میں آنے والی بدبو دور دراز تک پھیل جاتی ہے اور اس بدبو کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں علاقہ کی عوامی،سماجی،کاروباری شخصیات نے متعلقہ حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats