شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / 45 سال کے بعد دماغی صلاحیت میں کمی ہوتی ہے، طبی ماہرین

45 سال کے بعد دماغی صلاحیت میں کمی ہوتی ہے، طبی ماہرین

کراچی (نامہ نگار) 45 سال کے بعد دماغی صلاحیت میں کمی ہوتی ہے، ساٹھ سال کے بعد یادداشت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے، برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے پینتالیس سال کی عمر سے دماغ کے کام کرنے میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک برطانوی طبی رسالے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں چھپی رپورٹ میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یاد داشت میں کمی پینتالیس سال کی عمر سے شروع ہو جاتی ہے۔اس تحقیق سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ دماغی صلاحیت میں کمی طویل عمرکے بعد ہوتی ہے جبکہ ساٹھ سال کے بعد یادداشت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے اس تحقیق کے بعد صحت مندانہ اصول زندگی اپنانے کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔خاص طور پر دل کی صحت کیونکہ جو چیز دل کے لئے مفید ہے وہ دماغ کے لئے بھی مفید ہے۔ دس سال جاری رہنے والی تحقیق کے دوران سات ہزار سرکاری ملازمین کی نگرانی کی گئی جن کی عمریں پینتالیس سے ستر سال تھیں۔

x

Check Also

امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

نیویارک(مانیٹرنگ سیل) امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں 74 ممالک میں ...

دم دار سیارہ آج زمین کے قریب سے گرزے گا

دم دار سیارہ گیاکوبینی کریسک آج زمین کے قریب سے گزرے گا۔ ...

گستاخانہ مواد کی روک تھام، خصوصی سافٹ ویئر کی تیاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کا معاملہ پر عدالتی ...

راولپنڈی : سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلی خاتون گرفتار

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت خاتون کو ...

ٹوئیٹر نے تشدد پر اکسانے والے ساڑھے 6 لاکھ اکائونٹس بند کردئے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی انتہا پسندی کے ...