شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
loading...
کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بح ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے ایک بار پھر شہر کو خون میں نہلا دیا ہے ۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ زخمی اور جاں بحق افرادکی میتوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناظم آباد نمبر چار میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ کو فون کرکے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلی نے حکم دیا ہے کہ ان دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ناکہ بندی کی جائے ۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کرکے منظرعام سے فوری طور پر غائب ہوگئے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top