شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / کراچی: چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

کراچی: چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

کراچی(نامہ نگار) چھرا مار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس حکام نے انعامی رقم میں اضافہ کردیا، چھلاوے کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 5 کے بجائے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پولیس نےچھرا مار کے مزید اسکیچز بھی جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین پر چھری سے حملہ کر کے ان کو زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پرعوام سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ پولیس نے ملزم کے حلیے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ملزم سے ملتی جلتی نئی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جس کے مطابق حملہ آور کا وزن65کلو اور قد5فٹ9انچ ہے

error: Content is Protected!!