شہ سرخیاں
Home / علاقائی / کراچی: اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،چیف سیکریٹری نے ڈ نڈا اٹھا لیا

کراچی: اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ،چیف سیکریٹری نے ڈ نڈا اٹھا لیا

کراچی(نامہ نگار)چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس نے محکمہ سپلائی اینڈ پرائسز اور کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز پر زور دیا ہے کہ اشیاءخوردنی سمیت جملہ اشیاءاستعمال کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا انسداد عمل میں لائیں اور ترجیحی بنیادوں پر دودھ، ڈبل روٹی، سبزی اور انڈوں وغیرہ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے پیدا شدہ مصنوعی گرانی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مصنوعی گرانی کے بارے میں بعض خبروں کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے اور ہفتہ وار بازاروں میں بھی قیمتوں اور اشیاءکے معیار کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جائے

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!