شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کراچی:پیرپگاراکی وفات پرصدرآصف زرداری، وزیراعظم، نوازشریف، شہباز شریف کی جانب سے اظہارافسوس

کراچی:پیرپگاراکی وفات پرصدرآصف زرداری، وزیراعظم، نوازشریف، شہباز شریف کی جانب سے اظہارافسوس

کراچی (نامہ نگار) حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی وفات پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم، نوازشریف، شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ جب کہ مسلم لیگ فنکشنل کے قائم مقام صدر سلطان محمود ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل شیخ انور سعید اور مرکزی رہنما عزیز ظفر آزاد نے پیر پگاڑا کی وفات کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیا۔ اور کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑے اور حقیقی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ شجاعت حسین، پرویز الٰہی، منور حسن، طاہر القادری ودیگر اہم سیاست دانوں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

error: Content is Protected!!