شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / کراچی :پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی :پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی : ملکی معیشت کی ابتری اور اوسط آمدنی میں کمی کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2011ءکے دوران ملک بھر میں 81 ہزار 900 سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ تعداد 68 ہزار تھی۔صنعتی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پیلی ٹیکسی اسکیم شروع کئے جانے کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ پاک سوزوکی کی گاڑیاں فروخت ہوئی اور ان میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کی مصنوعات میں 7 فیصد اضافہ ہوا۔

x

Check Also

بیٹری بغیر کے چلنے والا موبائل فون ایجاد کرلیا گیا

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں آئے روز بڑھتا جارہا ہے ...

Connect!