شہ سرخیاں
Home / علاقائی / کراچی:انصاف کو چند لوگوں تک محدود نہیں ہونا چائیے بلکہ سب کے لئے ہونا چائیے۔ شازیہ مری

کراچی:انصاف کو چند لوگوں تک محدود نہیں ہونا چائیے بلکہ سب کے لئے ہونا چائیے۔ شازیہ مری

کراچی (نامہ نگار)وزیر اطلاعات و بجلی سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ انصاف کو چند لوگوں تک محدود نہیں ہونا چائیے بلکہ سب کے لئے ہونا چائیے، ایک منتخب وزیر اعظم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چند ججز کے ریمارکس پر افسوس ہے، دنیا میں کہی عدالتیں سیاسی نہیں ہیں، سنئیر وکلاءاور صحافی بھی اب ہماری عدالتوں کے بارے میں یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ عدالتوں کو سیاسی نہیں ہونا چائیے اور انہیں سیاست سے دور رہنا چائیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ چند مفاد پرست آمروں اور ڈکٹیٹرز کی پیداوار سیاسی اداکار اداروں اور حکومت کے درمیان تصادم کی فضاءپیدا کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے اور ان کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے اور آج بھی ہم ان اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو بھی اپنے دائرہ میںراہ کر اپنا کام کرنا ہوگا اور اگر ادارے سیاسی بن جائیں تو پھر آمروں کی پیدارواروں کو مواقع ملتے رہنگے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہم جمہوریت کہ قدر و قیمت جانتے ہیں اور ملک میں قربانیوں سے آنے والی جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روزمعزز عدالت کے چند ججز صاحبان کی جانب سے منتخب جمہوری وزیر اعظم کے لئے جو ریمارکس دئیے گئے وہ قابل افسوس ہیں۔ ان عدالتوں کو چند لوگوں تک محدود رہنے کی بجائے تیس تیس سال سے زیر التواءکیسوں کو بھی دیکھنا چائیے جن میں آئی جی آئی کیس جو اصغر خان کا ہے یا پھر ظفر علی شاہ اور حدیبیہ ملز کیس ہے یا پھر نواز شریف برادران پت کروڑوں روپے کے خوردبرد کیس ہوں جو ان معزز عدالتوں میں کئی برسوں سے التواءمیں پڑے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ انصاف کو انتخابی نہیں بلکہ سب کے لئے ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمارے کسی ایکشن سے کسی ادارے کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور ہم کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جمہوریت کے لئے کوئی قربانی نہیں دی، وہ تو 8 برس کی ریلیف ایک آمر سے لیکر ملک سے بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو تو کوئی سزا نہیں دی جاتی اس کے برعکس قربانی دینے والے سیاسی کارکنوں کو جیل بھیجا گیا۔ انہوں نے میمو گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے کہا کہ یہ کوئی مصدقہ نہیں ہے اور کوئی ایس قسم کا کاغذ کا ٹکڑا لیکر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کرے گا تو اس کو ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!