شہ سرخیاں
Home / علاقائی / کراچی:دینی و سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل دفاع پاکستان علماءکمیٹی تشکیل

کراچی:دینی و سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل دفاع پاکستان علماءکمیٹی تشکیل

کراچی(دانیال خان) دفاع پاکستان کونسل نے بن قاسم ٹاﺅن میں مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل دفاع پاکستان علماءکمیٹی تشکیل دے دی ہے۔بن قاسم ٹاﺅن دفاع پاکستان علماء کمیٹی کا چیئرمین جمعیت علماءاسلام (س) کے مولانا حضرت ولی ہزاروی کو اور جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کے شوکت ربانی کو بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعة الدعوة کے زیر اہتمام قائد آباد لانڈھی میں جمعیت علماء اسلام (س)، جماعت اسلامی، مسلم لیگ فنکشنل، جمعیت علماء اسلام نظریاتی، غرباءاہلحدیث سمیت دیگر جماعتوں کے ذمہ داران اور مقامی علماءکا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (س) سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری مولانا حضرت ولی ہزاروی اور مولانا قطب الدین آزاد،جماعة الدعوة کے پروفیسر محمود الحسن اسد، جماعت اسلامی کے ضیا اللہ وسیم ایڈووکیٹ اور شوکت ربانی، مسلم لیگ فنکشنل کے عابد علی ہزاروی، اہلسنت والجماعت بن قاسم ٹاﺅن کے سیکریٹری مولانا طارق محمود قاسمی، اسلامی جمعیت طلباءکے نصرت علی، جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے مفتی محب اللہ کاکڑ، جماعت غرباءاہلحدیث کے مولا نا عبید بن حسین ، مولانا اقبال اللہ مہتمم جامعہ اسلامیہ لانڈھی، مولانا حافظ سلیم خطیب مرکز حنین قائدآباد سمیت دیگر مقامی علماءکرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 12 فروری کو کراچی میں ہونے والی دفاع پاکستان کانفرنس کیلئے عوامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے علماءکمیٹی تشکیل دی گئی جس کا چیئرمین مولانا حضرت ولی ہزاروی اور جنرل سیکریٹری شوکت ربانی کو بنایا گیا۔ علماء کمیٹی مساجد و مدارس اور گلی محلوں کی سطح پر دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطے کرے گی۔

واضح رہے کہ جماعة الدعوة کراچی کے ذمہ داران اور علماء کرام شہر بھر میں کارنر میٹنگز کے ذریعہ لوگوں کو مزار قائد پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنے اور اسلام و پاکستان کے تحفظ کیلئے چلائی جانیوالی ملک گیر تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دے رہے ہیں اسی طرح مساجد و مدارس، چوکوں، چوراہوں اور مارکیٹوں میں دعوتی پروگراموں کا انعقاد کر کے لوگوں کو دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!