شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزگی، 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزگی، 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی ﴿ نامہ نگار﴾آگ نے گودام کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز طلب، آگ کی شدت سے گودام کی دیواریں گرنے لگ گئیں، آگ تیسرے درجے کی ہے، فائربریگیڈ حکام۔ لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزگی، 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گودام میں لگنے والی آگ نے دیکتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائربریگیڈ کی 20 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جن میں ایک اسنارکل بھی شامل ہے۔ آگ کی شدت میں اضافے کے باعث شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لی گئیں ہیں، فائر بریگیڈ حکام نے گودام میں لگے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے۔آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم کی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ کی شدت کے باعث گودام کی دیواریں گرنے لگ گئیں۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!