شہ سرخیاں
Home / علاقائی / کراچی:کالا پل اورنارتھ کراچی میں دومختلف ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

کراچی:کالا پل اورنارتھ کراچی میں دومختلف ٹریفک حادثات میں2 افراد جاں بحق

کراچی(سٹاف رپوٹر) کالا پل اور نارتھ کراچی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کالا پل پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 20 سالہ نوجوان اعجاز جاں بحق ہوگیا، متوفی لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نامعلوم راہگیر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حادثات کے ذمے دار ڈرائیور گاڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔

x

Check Also

پھولنگر:علاقے میں منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، جوئے بازوں اور جگا ٹیکس لینے والوں کا خاتمہ کردونگا، ایس ایچ او

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے میں منشیات فروشوں،ڈاکوؤں ،جوئے بازوں،اور جگا ٹیکس لینے والوں ...

Connect!