شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / قصور:دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوچھ افراد سے تین لاکھ 97ہزار نقدی، 6موبائل فون، ATMو شناختی کارڈ لیکر فرار

قصور:دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوچھ افراد سے تین لاکھ 97ہزار نقدی، 6موبائل فون، ATMو شناختی کارڈ لیکر فرار

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوچھ افراد سے تین لاکھ 97ہزار نقدی، 6موبائل فون، ATMو شناختی کارڈ لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق حاجی محمد یوسف،حاجی لیاقت علی، شرافت علی، سخاوت علی، محمد بلال اور بابر علی دفتوہ میں رقبہ دیکھنے کیلئے گئے ہوئے تھے کہ دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر حاجی لیاقت علی سے 2لاکھ 40ہزار روپے نقدی، دو موبائل فون،حاجی محمد یوسف سے 90ہزار روپے،شرافت علی سے سے35ہزار روپے و دو موبائل فون،بابر علی سے 32ہزار روپے نقدی ،شناختی کارڈ،ڈرونگ لائسنس، اے ٹی ایم کارڈ، محمد بلال سے موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

x

Check Also

فاٹا بل : جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سراج الحق کے فاٹا سے متعلق تازہ بیان نے ...