شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مصطفی آباد/للیانی:ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مصطفی آباد/للیانی:ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5منشیات فروش گرفتار،140لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سرہالی چوک سے عبدالمجیدسے 30لیٹر،سرہالی روڈ سے سجاد سے20لیٹر،دفتوہ روڈ سے شیر عرف بھولا سے 30لیٹر، پکی حویلی سے شہباز رحمانی سے 30لیٹر جبکہ لاری اڈا مصطفی آباد سے شیخ خالد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے پانچ الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات کے عوام منشیات فروشی کی اطلاع میرے موبائل نمبر پر دیں فوری کاروائی کروں گا، منشیات فروشوں کسی معافی کے مستحق نہیں سخت کاروائی کریں گے،

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...