شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سیالکوٹ:مسلم لیگ ن کی حکومت نےگذشتہ چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ:مسلم لیگ ن کی حکومت نےگذشتہ چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ14جنوری ﴿ بیورو چیف﴾مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ضلع سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ انتخاب کے موضعات کاکے والی، رکھانے اورآلوچک میں سوئی گیس کی فراہمی پر منعقدہ مختلف افتتاحی تقاریب میں حلقہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کے پیش نظر اور ٹریفک کی روانی کو آسان بنانے کیلئے نالہ ایک پر تین مقامات نئے پلوں کے تعمیر کے ساتھ ساتھ نالہئ بھیڈ کے دونوں پشتوں پر سٹون پچنگ کی جارہی ہے جس کی بدولت اب نالہ بھیڈ کے نواحی علاقے سیلاب کی پانی سے محفوظ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی تینوں اپروچ روڈ کی تعمیر جاری ہے جس میں ڈیڑھ ارب کی لاگت سے سیالکوٹ گوجرانوالہ دورویہ روڈ کی تعمیر،وزیر آباد روڈ کی تکمیل اور ایمن آباد روڈ کی دورویہ تعمیر کا منصوبہ شامل ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں اور بازاروں میں ٹف ٹائیلز لگا دی گئی ہیں اور اب شہر کی کوئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے زیر زمین پانی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اورصحت مند پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے 43کروڑ روپے کی لاگت سے حکومت پنجاب اور چمبر آف کامرس ٹینری زون کی تعمیر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پاک فوج کے تعاون سے خواجہ صفدر روڈ پر کشمیر پارک کیلئے حکومت پنجاب نے 2کروڑ روپے کے فنڈز فراہم دیئے ہیں اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر اقبال (رح) کی تعمیر ترقی کے منصوبوں کے علاوہ نوجوان کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کیلئے میڈیکل کالج کے قیام کے بعد ٹیکنالوجی یونیورسٹی، خواتین یونیورسٹی اور نواز شریف ڈگری کالج برائے خواتین کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے حلقہ کے پسماندہ علاقوںمیں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے اور سوئی گیس کی فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی کی اسکیمیں بنائی گئی ہیں جن میں سے بیشتر پایہئ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت کیلئے بنیادی مراکز صحت میں لیبارٹری، ایمرجنسی اور لیبر روم کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جس کی بدولت بی ایچ یوز منی ہسپتال بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی اسکیموں کی تکمیل کے بعد نکاسی آب اور گلیوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا ۔

x

Check Also

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

بھائی پھیرو:گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ مسلح افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گلی میں گل گھپاڑا کرنے سے منع کرنے پر پندرہ ...

پتوکی:مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ہے گا ڑی چلانے والے اس سے اجتناب کریں،عالم گولاچی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )مو ٹروے پر دائیں لائن کا مسلسل استعمال جرم ...

چونیاں:ہمارے حکمرانوں کو اس عہدسے اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہئے۔،افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)ہمارے زوال کی ایک بڑی وجہ اپنے اسلاف کو چھوڑ کر ...

قصور : تیز رفتاری کے باعث اسکول وین پول سے ٹکرا گئی، 15 طلبا زخمی

قصور(نمائندہ خصوصی) قصور میں تیز رفتاری کے باعث اسکول کی وین الٹ ...