شہ سرخیاں
Home / پاکستان / خیبر پختون خواہ کا راستہ روک کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، خورشید شاہ
loading...
خیبر پختون خواہ کا راستہ روک کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، خورشید شاہ

خیبر پختون خواہ کا راستہ روک کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ کا راستہ روک کر خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کے اس اقدام سے وفاق کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رکن اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر یا چیئرمین سینٹ کی اجازت ضروری ہوتی ہے، تاہم حکومت تمام ضابطوں کو بالائے طاق رکھ کر دھونس اور ہٹ دھرمی سے کام لے رہی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ ہمیشہ اپنے آپ کو اصول پسندی اور ایمانداری کا چمپین گردانتے ہیں مگر اب ان کی اصول پسندی اور ایمانداری کہاں ہے کہ جب خواتین تک کو نہیں بخشا جا رہا اور ان کی سرعام تذلیل کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں کنٹینر رکھ کرعوام کی آمد و رفت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، بتایا جائے یہ سب کس قانون کے تحت ہورہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر اس عمل کی مخالفت کریں گے جو قانون کی بجائے ہٹ دھرمی پر مبنی ہو۔ ایسے اقدامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top