شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، خورشید شاہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، خزانے بھرنے کیلئے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کیا، قومی اسمبلی کا اجلاس سردارایازصادق کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں لیفٹیننٹ ارسلان شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ دنیا میں پٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے، پاکستان کو44ڈالر فی بیرل تیل مل رہا ہے اور موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت صرف اپنے خزانے کو بھرنے کیلئے ٹیکس لگاتی جارہی ہے، ملک ہر ماہ نیا ٹیکس عائد کردیا جاتا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کرخسارے کو پوراکرنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب آدمی اورکسان کامسئلہ ہے لیکن حکومت اس پر توجہ دینے کیلئےتیارنہیں۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، خزانے بھرنے کیلئےعوام کا خون چوسا جارہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک میں ہردن ایک نیا ایشو جنم لیتا ہے، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونےچاہئیں، اس سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی، حکومت نے پارلیمنٹ سے باہرہونے والے فیصلے کرنے کے نتائج دیکھ لیے۔

error: Content is Protected!!