شہ سرخیاں
Home / پاکستان / حکومت پاکستان تیل،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ پاکستان کسان بورڈ

حکومت پاکستان تیل،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ پاکستان کسان بورڈ

لاہور( پریس ریلیز) کسان بورڈ پاکستان کی کال پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور بجلی، کھاد،کیڑے مار ادویات،اور دیگر زرعی مداخل پر ٹیکس لگانے اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوںکے خلاف کسانوں نے چاروں صوبوں میںجلسے، جلوس اور ریلیاں،نعرے بازی کی گئی جس میں زرعی مداخل پرسب سڈی بحال کرنے،بجلی، کھاد،ڈیزل سستی کر نے مطالبات کیے گئے ۔ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر کسان بورڈ کے مقامی عہدیداران کی قیادت میں کسانوں کی کثیر تعداد نے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اور حکومت کی کسان دشمن ،عوام دشمن ،اور ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی قائدین نے بھی مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب کیا۔۔، صوبہ سندھ کے صدرڈاکٹر عبدالرزاق کھوسہ نے سکھر میں ،صوبہ پنجاب کے صدر نور الہی تتلہ نے نارووال ،ضلع دادو کے صدر ذوالفقار رمغیری نے دادو،نصاللہ سمرو نے لاڑکانہ،عبدالفتح کھوسہ نے کندکوٹ،جہانگیر خاں بگلانی نے جیکب آباد میں کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات اجتماعات سے خطاب کیا۔ سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار ،اور ضلع جھنگ کے صدر چوہدری محمد ارشاد منڈ نے جھنگ میںبہت بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا،مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت تیل ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں بلاجواز بے انتہا اضافے کو واپس لے ۔اور کھاد ،کیڑے مار ادویات،زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس واپس لے کیونکہ اس اضافے سے زرعی معیشت تباہ و برباد ہو جائے گی اور ہمارا ملک دانہ دانہ کا محتاج بن جائے گا ۔مقررین نے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات مان لے وگرنہ اسمبلیوں کے باہر احتجاجی دھرنے دیے جائےں گے ، ، چاروں صوبوں کے دیگر سینکڑوں مقامات میں کسان بورڈ کے ضلعی صدور اور مقامی رہنماﺅں نے ریلیوں کی قیادت کی اور اجتماعات سے خطاب کیا۔

About admin

Scroll To Top