شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / مسجد الحرام میں خواتین کو الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے بھرتی کرلیاگیا

مسجد الحرام میں خواتین کو الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے بھرتی کرلیاگیا

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ خواتین کو الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے بھرتی کرلیاگیا۔ بیت اللہ شریف میں ضعیف اور معذور افراد کے لیے خصوصی الیکٹرک گاڑیاں مہیا کی جاتی ہیں۔جو زارین اور حجاج کو بآسانی متعلقہ مقامات پر پہنچاتی ہیں۔ یہ الیکٹرک گاڑیاں اب تک صرف مرد چلاتے تھے۔لیکن گذشتہ سال سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد مسجد الحرام میں بھی پہلی بار الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے خواتین کو بھرتی کیاگیاہے۔ یہ خواتین آٹھ گھنٹوں کی تین شفٹوں میں 24 گھنٹے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔مسجد الحرام کے ذرائع کے مطابق روزانہ 120 سے زائد کے ٹرپ استعمال ہوں گے۔ الیکٹرک گاڑیاں چلانے والی خواتین صرف معذور اور ضعیف خواتین ہی کو متعلقہ مقامات پر منتقل کریں گی۔ یہ الیکڑک گاڑیاں،صفا مروہ کے درمیان سعی اور دیگر متعلقہ مقامات تک حجاج کرام اور زائرین کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں

error: Content is Protected!!