شہ سرخیاں
Home / علاقائی / لاہور: قبرستان پر قبضہ کرنیوالے مافیا کیخلاف احتجاج

لاہور: قبرستان پر قبضہ کرنیوالے مافیا کیخلاف احتجاج

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں قبرستان میں قبریں مسمار کرکے زمین پر قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔لاہورکے علاقہ سبزہ زار کے شاہ فرید قبرستان میں قبضہ گروپ نے بڑی تعداد میں قبروں کو مسمار کرکے زمین ہموار کرنے کے بعد قبضہ کرلیا ہےجس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت حاجی مہرارشا د ،قاری محمد آصف ،حاجی ارشاد ڈوگر اوردیگر رہنماؤں نے کی ۔اس موقع پر اہل علاقہ کا کہناتھاکہ قبرستان کی چاردیوار ی کو یقینی بنایاجائے اور قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلی ٰسے اپیل کی کہ وہ اپنے اعلان کے مطابق قبرستان میں روشنی اورچاردیواری کے لئے فنڈز فراہم کریں ۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!