شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا
loading...
وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) مال روڈ پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈکیتی کی واردات میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کو لوٹ لیا گیا۔ لاہور میں دندناتے ڈاکوؤں نے جہاں شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے وہیں اب ان سے حکومتی شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں اور اب ایک اور ڈکیتی کی واردات میں رکن اسمبلی کو لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں مال روڈ پروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران انہیں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ انعام اللہ نیازی نے بتایا کہ مال روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا جس کے بعد موبائل فون اور 15 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوئے جب کہ واقعہ مال روڈ کے سامنے واقع سیون کلب روڈ پر وزیراعلیٰ کے دفتر کے بالکل سامنے پیش آیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے ایم پی اے انعام اللہ نیازی سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top