شہ سرخیاں
Home / پاکستان / لاہور:قومی مفادات سے غداری کے مرتکب جماعت علی شاہ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جائے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان

لاہور:قومی مفادات سے غداری کے مرتکب جماعت علی شاہ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جائے۔ صدر کسان بورڈ پاکستان

لاہور (پریس ریلیز) سردار ظفر حسین خان مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی تقسیم کے معاملات میں بھارت کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری نبھانے والے جماعت علی شاہ کو قومی مفادات سے غداری کرنے کے جرم میں قرارواقعی سزا دی جائے اور انٹرپول کے ذریعے اس کی پاکستان واپسی کو یقینی بنایا جائے اور ملک سے فرار ہونے میں جن لوگوں نے اس سے معاونت کی انہیں بھی عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے ایک بااختیار کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کی جو پانی کے حوالے سے بھارت کے ساتھ ہونے والے تمام معاملات کا ازسرنو جائزہ لے اور اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ ملکی مفادات کو دشمن کے ہاتھوں کتنا نقصان پہنچایا گیا اور اس مکروہ دھندے میں جماعت علی شاہ کے علاوہ کون کون لوگ شامل تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت فوری طور پر فیصلہ ساز اداروں میں چھپے ایسے بدکن افراد کو ناصرف تلاش کرے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے کیوں کہ پاکستان دشمنوں کا بنیادی ہدف ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ پاکستان میں ڈیم بننے نہ دےے جائیں اور یہاں کے عوام کو پانی کی ایک ایک بوند کے لےے ترسا دیا جائے اور اس کی زاعت کو تباہ کر دیا جائے۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اس اہم حساس معاملے کے حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...