شہ سرخیاں
Home / علاقائی / حا صل پور:شہرمیں 20گھنٹے اوردیہی علاقوں میں 22 گھنٹے کی مسلسل کئی روز سے لوڈشیڈنگ جاری

حا صل پور:شہرمیں 20گھنٹے اوردیہی علاقوں میں 22 گھنٹے کی مسلسل کئی روز سے لوڈشیڈنگ جاری

حاصل پور ﴿بیورو چیف پاکستان ﴾حا صل پو ر شہر میں 20گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 22 گھنٹے کی مسلسل کئی روز سے لوڈشیڈنگ جاری ۔تفصیل کے مطابق حا صل پو ر شہری ونواحی علاقوں میں لائٹ کے بند ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیٹی کی وارداتوںمیں اضافہ ۔لوگوں کی زندگی مفلوج ۔ طلبائ کی تعلیم کوبجلی کی بندش سے شدید نقصان ہو رہا ہے ۔کاشتکارفصلوں کو پانی کے ٹیوب ویل چلانے سے گندم کی فصل کی تباہی کی وجہ سے پریشان اور مزدورمزدوری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔کاشتکار اور مزدوروں کا کہناہے کہ ہمارے بچے بھوکے رہنے لگے ہیں ۔اور فیکٹریاں بند ہیں ہم کہا جائیں روزی کمانے کے لیے ۔ہم اس کے لیے اعلی عدلیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے ساتھ اتنا ظلم نہ کریں اور ہماری بجلی کو بحال کیا جائے ۔اور ملک وقوم کو خوشحال کیا جائے ۔

About admin

Scroll To Top