شہ سرخیاں
Home / کھیل / سعید اجمل کا تیسرا بال خطر ناک ثابت ہوگا، محمد حفیظ

سعید اجمل کا تیسرا بال خطر ناک ثابت ہوگا، محمد حفیظ

دبئی میں میڈیا کانفرنس میں اوپنر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کا پرسرار تیسرا بال کافی خطر ناک ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آٹھ ماہ سے یہ گیند کھیل رہے ہیں اور انگلش بیٹسمینوں کو اسے کھیلنا کافی مشکل ہوگا۔ قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ معرکے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان ٹیم گذشتہ دو روز سے دبئی اسپورٹس کلب گرائونڈ میں کوچ محسن خان کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔

x

Check Also

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان تیسرے سےدوسرے نمبر پرآگیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ...

آزادی کپ فائنل: پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز سے ہرا دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)آزادی کپ کے فائنل میں پاکستان نے ورلڈالیون کو 34 رنز ...

آزادی کپ: دوسرے میچ میں ورلڈالیون نے پاکستان کو ہرا دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس)آزادی کپ کے دوسرے میچ میں ورلڈالیون کی 175 رنز ...

آزادی کپ، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین دوسرا میچ آج ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) آج پھر سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، تالی بجے ...

بھائی پھیرو:پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال قربانیاں دیتے ہیں ل،تقی جواد

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پولیس کے نوجوان روزانہ اپنے فرائض ادا کرتے بے مثال ...