شہ سرخیاں
Home / کھیل / سعید اجمل کا تیسرا بال خطر ناک ثابت ہوگا، محمد حفیظ

سعید اجمل کا تیسرا بال خطر ناک ثابت ہوگا، محمد حفیظ

دبئی میں میڈیا کانفرنس میں اوپنر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کا پرسرار تیسرا بال کافی خطر ناک ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آٹھ ماہ سے یہ گیند کھیل رہے ہیں اور انگلش بیٹسمینوں کو اسے کھیلنا کافی مشکل ہوگا۔ قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے حق میں ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ منگل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ معرکے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان ٹیم گذشتہ دو روز سے دبئی اسپورٹس کلب گرائونڈ میں کوچ محسن خان کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔

x

Check Also

وقار یونس آج اپنی46 ویں سالگرہ منارہے ہیں

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)ماضی کے عظیم فاسٹ بالر اور بورے والا ایکسپریس کہلانے ...

Connect!