شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سابق اولمپئن منصور احمد سپرد خاک

سابق اولمپئن منصور احمد سپرد خاک

سابق اولمپئن اور پاکستان کو ورلڈکپ فاتح بنانے والے عظیم سابق گول کیپر منصور احمد کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے منصور احمد کا نماز جنازہ ڈیفنس کے علاقے میں واقع سلطان مسجد میں ادا کیا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر و دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اولمپئن صلاح الدین، کامران اشرف، حیدر حسین، جلال الدین، سلیم جعفر اور اقبال محمد علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ افسوسناک امر یہ تھا کہ صوبائی حکومت کے کسی بھی حکومتی عہدیدار، وزیر نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی، اس ضمن میں اولمپئن صلاح الدین کا کہناتھا منصور احمد جیسے عظیم لوگ عزت کے مستحق تھے مگر وہ اس سے محروم رہے۔

error: Content is Protected!!