شہ سرخیاں
Home / پاکستان / مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ
loading...
مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ

مریم نواز کا نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس دینے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، نعیم الحق نے مریم نواز پر سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ترجمان شریف فیملی کے مطابق مریم نواز نےتحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے نوٹس میں مطالبہ کیا جائےگا کہ دختر اول کے حوالے سے بولے جانے والے جھوٹ پر نعیم الحق فی الفور معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نےمریم نواز پر سیکیورٹی اجلاس کی خبر لیک کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی عمران خان کے خلاف چھبیس ارب چون کروڑ روپے ہرجانہ دائر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرعمران خان حکومتی امور نمٹانے میں کرپشن ثابت ہوتو ہر طرح کی سزا کیلئے تیار ہوں

 

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats