شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / فیفا ورلڈ کپ: آخری دو کوارٹر فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے

فیفا ورلڈ کپ: آخری دو کوارٹر فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے

ماسکو:(نمائندہ سپورٹس) روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں آج دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ سویڈن سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں روس کی ٹیم کروشیا سے ٹکرائے گی۔فٹبال کا عالمی میلہ روس میں جاری ہے۔ آج کھیلے جانے والے دو آخری کوارٹر فاینل میچز میں چار ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا شام سات بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے ناک آؤٹ مرحلے میں کولمبیا کے خلاف پینلٹی شوٹ آؤٹ میں چار تین سے کامیابی حاصل کی تھی۔سویڈن کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل دو مرتبہ مد مقابل آ چکی ہیں اور دونوں ہی میچ ڈرا رہے۔کوارٹر فائنل مرحلے کا دوسرا اور آخری میچ میزبان ٹیم روس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ روس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں اسپین کوپینلٹی شوٹ آؤٹ پر چار، تین سے شکست دی۔کروشیا نے بھی پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ڈنمارک کے خلاف تین دو سے فتح حاصل کی۔گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس نے یوروگوائے کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم نے سابق عالمی چیمپئن اور فیورٹ برازیل کو دو ایک سےشکست دے کرمیگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ جس کے بعد فرانس اور بیلجیئم فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

error: Content is Protected!!