شہ سرخیاں
Home / فن فنکار / مہدی حسن کو بھارت میں علاج معالجے کی پیشکش

مہدی حسن کو بھارت میں علاج معالجے کی پیشکش

بھارت کی ریاست راجھستان کی حکومت نے غزلوں کے ممتاز گائیک مہدی حسن کو بھارت میں علاج معالجے کی پیشکش کی ہے۔ چوراسی سالہ پاکستانی گلوکار مہدی حسن جنھیں شہنشاہ غزل کہا جاتا ہے راجھستان کے ایک گاوٴں لونا میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی گائیکی پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہے۔ لونا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گاؤں کے لوگ مہدی حسن کی صحت کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مہدی حسن گزشتہ کافی عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں سانس کی تکلیف کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیراعلاج ہیں، ہسپتال میں انھیں وینٹیلیٹر یا مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔ ریاست راجھستان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے مہدی حسن کے بیٹے عارف حسن سے رابط کیا ہے اور ان کے والد کے بھارت میں علاج معالجے پر اٹھنے والے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے۔راجھستان کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے چیف سیکرٹری ایس احمد کو حکم دیا ہے کہ وہ مہدی حسن کے اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انھیں کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو وہ فراہم کی جائے۔ اس سے پہلے راجھستان کی حکومت کی دعوت پر مہدی حسن نے سال دو ہزار میں ریاست کا دورہ کیا تھا

by admin on 1/15/2012 6:05 PM

About admin

Scroll To Top