شہ سرخیاں
Home / پاکستان / میمو لکھا نہ لکھوایا ، بھیجا نہ بھجوایا، حقانی

میمو لکھا نہ لکھوایا ، بھیجا نہ بھجوایا، حقانی

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)میمو تحقیقاتی کمیشن کے روبرو حسین حقانی نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں انہوں نے میمو کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میمو نہ لکھا نہ لکھوایا اور نہ بھیجا نہ بھجوایا۔ کمیشن نے حسین حقانی کو آئندہ سماعت سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ضرورت پڑنے پر نوٹس جاری کیا جائے گا ۔ میمو تحقیقاتی کمیشن کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے وقت حسین حقانی نے کہا کہ جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا، حلفیہ کہتا ہوں میمو کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، میمو کے مندرجات اور اس کی صداقت کے بارے میں علم نہیں۔ میمو نہ لکھا نہ لکھوایا اور نہ بھیجا نہ بھجوایا۔ پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ منصور اعجاز نے مجھے غلط طور پر ملوث کیا۔ تحقیقاتی کمیشن کو منصور اعجاز کے بیان کے بعد مکمل بیان دوں گا۔ کمیشن نے حسین حقانی کو آئندہ سماعت سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔ ضرورت پڑنے پر نوٹس جاری کیا جائے گا

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!