شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / داؤد خیل: پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ورکروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی
loading...
داؤد خیل: پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ورکروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی

داؤد خیل: پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ورکروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ریلی

داؤدخیل(ضیانیازی سے) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ورکروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف داؤدخیل تحریک انصاف کے کونسلروں حبیب اللہ خان خنجری خیل ،غضنفر اللہ خان ،اور رہنماؤں عبد الغفار خان لمحے خیل ،رحمت اللہ خان کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو بنک چوک سے شروع ہوئی ریلی کے شرکا نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو کے نعرے درج تھے ریلی بنک چوک سے یونیک ایجو کیشن سکول تک آئی اور دوبارہ بنک چوک پر پہنچی جہاں کونسلر حبیب اللہ خان ،عبد الغفار خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غنڈہ گردی ہمارے جوانوں کو دو نومبر کے دھرنے سے نہیں روک سکتی ہم ایسی حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جذبے جوان ہیں وہ ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے ہمار ے کسی بھی کارکن کو ہراساں کیا یا گرفتار کیا تو ہم چپ نہیں بیٹھے گئے ہمارا مشن اس ملک پاکستان کی ترقی ہے اور ہمارا ہر احتجاج اور دھرنا پر امن ہوتا ہے ہم کسی قسم کا انتشار پھیلانے والے نہیں ہیں اس جہوری حکومت میں احتجاج کرنا ہر جماعت کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ہر اشارے پر حاضر ہیں اس کے بعد تمام شرکا ء پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے ۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top