شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / اصلی موبائل فون کیسے خریدیں؟ نقالوں سے ہوشیار

اصلی موبائل فون کیسے خریدیں؟ نقالوں سے ہوشیار

  • موبائل خریدنے سے قبل انٹرنیٹ پر اس سے متعلق معلومات ، یوٹیوب ویڈیوز اورتصاویر وغیرہ دیکھیں۔ مثال کے طور پر آئی فون 4 اور 4S میں بہت کم فرق ہے جو عام طور پر دیکھنے سے معلوم نہیں ہوتا۔
  • موبائل فون کی پشت پر موجود لوگو کو غور سے چیک کریں ، اکثر اوقات چائینہ موبائلز میں لوگو اصل سے ملتا جلتا ہوتا ہے لیکن غور سے دیکھنے پر پول کھل جاتا ہے۔
  • اکثر جعلی چائینہ موبائلز کا کیمرہ انتہائی گھٹیا کوالٹی کا ہوتا ہے۔ اور اس کا انٹرفیس بھی اصل سے کافی مختلف ہوتا ہے۔
  • فون کا سافٹوئیر تفصیل سے چیک کریں ۔ اکثر چائینہ فونز میں سافٹوئیر بالکل اصل سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے لیکن جعلی فون عام طور پر کافی سست رفتار ہوتا ہے۔
  • فون خریدتے وقت اسکی تمام خصوصیات کو اچھی طرح جانچ لیں کہ یہ وہی ہیں جو آپ انٹرنیٹ پر دیکھ کر گئے تھے؟ جیسا کہ کیمرہ کے پکزل ، سکرین سائز ، میموری کارڈ سلوٹ وغیرہ۔
  • اگر آپ پیسے خرچ رہے ہیں تو یقیناً آپ کو دکاندار سے کوئی بھی سوال کرتے ہوئے جھجکنا نہیں چاہیے ۔
  • موبائل فون کو اچھی طرح دیکھ لیں کہ کہیں سے اس کا رنگ  اترا یا     وہ ٹوٹا ہوا تو نہیں؟ اکثر دکاندار پرانے موبائل فونز کو دوبارہ پیک کر کے بیچ دیتے ہیں۔
  • موبائل فون کے ڈبے میں موجود تمام اشیاء کو چیک کریں ، جیسا کہ چارجر، ہیڈفون ، یوایس بی کیبل، اور خود ڈبے پر موجود سٹیکرز اور لوگوز کو غور سے دیکھیں کہ وہ اصل ہی ہیں۔
  • فون پر انٹرنیٹ کو چلا کر دیکھیں۔ اصلی موبائل فونز میں انٹرنیٹ براوزر کافی اچھا چلتا ہے جبکہ چائینہ یا جعلی موبائل میں براوزر ایک سر درد ہوتا ہے۔

امید ہے کہ ان تمام معلومات اور انٹرنیٹ پر موجود دیگر معلومات کی بدولت آپ اب جب نیا موبائل خریدیں گے تو دھوکہ کا امکان کم ہوگا۔

x

Check Also

بیٹری بغیر کے چلنے والا موبائل فون ایجاد کرلیا گیا

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں آئے روز بڑھتا جارہا ہے ...

Connect!