شہ سرخیاں
Home / سائنس و آئی ٹی / موبی لنک انڈیگو نے پاکستان میں ایچ ٹی سی ایکسپلورر متعارف کروادیا

موبی لنک انڈیگو نے پاکستان میں ایچ ٹی سی ایکسپلورر متعارف کروادیا

موبی لنک کی جانب سے آج ایک نیا سمارٹ فون ایچ ٹی سی ایکسپلورر متعارف کروایا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 2.3 سے مزین ہے۔

ایچ ٹی سی کا یہ نیا فون سادہ مگر دلکش ہے اور ان تمام فیچرز سے مزین ہے جسکی صارفین کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس فون کا وزن صرف 108 گرام ہےاور آپ اسے باآسانی اپنی جیب میں لیے گھوم سکتے ہیں۔

اس فون میں 3.2 انچ کی HVGA سکرین نصب کی گئی ہے جسکی ریزولیوشن 320×480 ہے، اسکے علاوہ یہ فون 600Mhz کے پراسیسر سے لیس ہے جسکی بدولت آپ بیک وقت کئی ایپلی کیشنز بھی چلا سکتے ہیں۔اس فون میں 3 میگا پکزل کا کیمرہ بھی نصب ہے جو 480pکی ویڈیوز بنانے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ فون انٹرنیٹ کے شوقین حضرات کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ اس میں ایڈوبی فلیش کی سہولت بھی موجود ہے  جسکی بدولت تمام ویب سائیٹس اور ویڈیوز بالکل ایسے کام کرتی ہیں جیساکہ آپ کمپیوٹر چلا رہے ہوں۔

موبی لنک کی جانب سے انڈیگو صارفین کے لیے متعارف کروائے جانے والا یہ سمارٹ فون 15999 روپے میں دستیاب ہے اور موبی لنک کی جانب سے صارفین کو فون کے ساتھ 3 ماہ تک لامحدود انٹرنیٹ اور فون کے لیے چمڑے کا پاوچ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔

x

Check Also

بیٹری بغیر کے چلنے والا موبائل فون ایجاد کرلیا گیا

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں آئے روز بڑھتا جارہا ہے ...

Connect!