شہ سرخیاں
Home / پاکستان / موٹر وے پر صوابی انٹرچینج میدان جنگ بن گیا
loading...
موٹر وے پر صوابی انٹرچینج میدان جنگ بن گیا

موٹر وے پر صوابی انٹرچینج میدان جنگ بن گیا

صوابی(مانیٹرنگ سیل) بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی کارکنان اور پنجاب پولیس میں موٹر وے صوابی انٹرچینج کے قریب کارکنان کی جانب سے کنٹینرز ہٹانے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی ہے، جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوابی انٹر چینج پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے مسلسل شیلنگ کی جارہی ہے۔ کارکنان اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے چھڑپیں جاری ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پنجاب پولیس اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے لگانے شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی قیادت میں ایک قافلہ ہارون آباد پل پر پہنچنے ہی والا ہے جس کے بعد حالات کے مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ صورت حال کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top