شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ایم کیو ایم کا مقصد صوبے نہیں ہلڑبازی ہے

ایم کیو ایم کا مقصد صوبے نہیں ہلڑبازی ہے

لائور(سٹاف رپورٹر) پاکستانی قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ کا مقصد نئے صوبوں کا قیام نہیں بلکہ ان کا مقصد صرف ہلڑ بازی کرنا ہے۔

وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ایم کیو ایم جو ڈرامے بازی کررہی ہے ہمیں اس سے اختلاف ہے۔

چودھری نثار نے کہاکہ ایم کیو ایم یہ قرار داد کس ضابطے اور قانون کے مطابق ہے۔ نئے صوبے بن سکتےہیں اگر صوبائی اسمبلیاں اس کی منظوری دیں اور مروجہ قانون کے تحت ان پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ نئے صوبوں کی بات وہ جماعت کررہی ہے جس کو پنجاب اورخیبر پختونخوا میں کوئی مینڈیڈیٹ حاصل نہیں وہ صرف لندن سے ایک فون کال پر ڈرامے بازی اور ہلڑبازی شروع کردیتے ہیں۔

قائد حذب اختلاف نے کہاکہ صوبے بنانا گڈا گڈی کا کھیل نہیں ہے۔ اس میں وسائل کی تقسیم، پانی کی تقسیم کا خیال رکھنا ہوگا۔ مخالفین پر گند اچھالنے سے صوبے نہیں بن سکتے ہیں۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!