شہ سرخیاں
Home / پاکستان / بجلی اور گیس کا بحران چند ماہ میں ختم کر دیں گے: وزیر اعظم گیلانی

بجلی اور گیس کا بحران چند ماہ میں ختم کر دیں گے: وزیر اعظم گیلانی

ملتان(بیورو چیف)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کے خلاف گزشتہ چار سالوں سے سازشیں جاری ہیں, پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ اور اداروں کا احترام کرتی ہے اسی لیے دھڑلے کے ساتھ وزارت عظمیٰ کریں گے۔ صوبہ دے کر سرائیکی عوام کو حق دلائیں گے. ملتان کے نواحی علاقہ خان پور مڑل میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری حکومت کے خلاف گزشتہ چار سالوں سے سازشیں جاری ہیں لیکن اتحادیوں کی وجہ سے جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بنا کر پاکستان کو مضبوط کیا اور ہماری حکومت ہی انقلاب لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سرائیکی صوبہ دے کر سرائیکی عوام کو حق دلائے گی اور ایسا تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت صوبہ نہیں بنانا چاہتی بلکہ ہم نے صوبوں کو خود مختاری دے کر انہیں مستحکم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو قتل تو کیا جاسکتا ہے لیکن ان کے خیالات کو ختم نہیں کرسکتے اس لیے ہماری جماعت ان کے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے اور جلد گیس اور بجلی کے بحران کا حل نکال لیں گے۔ جلسہ کے اختتام پر یوسف رضا گیلانی نے ذوالفقار علی بھٹو کی 84ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹ۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!