شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پرویز مشرف کا 29 جنوری کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا

پرویز مشرف کا 29 جنوری کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی پر مقدمات کاسامنا کرنے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دید ی۔رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان آنے سے پہلے پرویز مشرف سعود ی عرب ،اردن ،ابو ظہبی اورامریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔سابق صدر پرویزمشرف نے وطن واپسی کاحتمی فیصلہ کرلیاہے اور ذرائع کے مطابق وہ 29جنوری کو دوبئی سے وطن وا پس آئیں گے۔ اس ضمن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کل کراچی کے جلسے میں باضابطہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لائحہ عمل اور تاریخ کا اعلان کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق مقدمات کاسامناکرنے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس میں عبد الحفیظ پیرزادہ ،خالد رانجھا ،فواد چوہدری ،سید نایاب گردیزی ،چوہدری فیصل حسین اوردیگر رہنماشامل ہوں گے ۔آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادٰت کے مطابق مشرف کی واپسی 29یا اکتیس جنوری کو ہوگی اور وہ کمرشل فلائیٹ کے زریعے پارٹی رہنماوں،صحافیوں ،برطانوی اورامریکی قانون ساز اسمبلی کے اراکین بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔پارٹی قیادت کے مطابق پرویز مشرف کی واپسی اسلام آبا د یا کراچی ہوگی ۔ وطن واپسی سے قبل مشرف سعودی عرب میں عمرے کی سعاد ت حاصل کریں گے جہاں پر سعودی عرب کے فرماروا سے انکی ملاقات متوقع ہے۔جبکہ وہ واپسی سے قبل اردن بھی جائیں گے جہاں اردن کے سربراہ انکے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ پرویز مشرف کی ابوظہبی کے حکمران ،سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول اور اعلی امریکی اورعرب رہنماوں سے ملاقاتیں بھی واپس سے قبل متوقع ہیں ۔

x

Check Also

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، سماعت کرنے والا فل بنچ تیسری بار ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور ...

اسحاق ڈار کی نیب عدالت پیشی ، 27 ستمبر کو فرد جرم کی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نیب عدالت میں پیشی ، ...

عمران خان کے جواب پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشننے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب ...

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز ...