شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پرویز مشرف کا چترال سے الیکشن لڑنے کا اعلان،27جنوری کو کرچی آرہا ہوں

پرویز مشرف کا چترال سے الیکشن لڑنے کا اعلان،27جنوری کو کرچی آرہا ہوں

کراچی میں مزار قائد پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے سے ویڈیو خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ اآئندہ الیکشن میں چترال سے انتخاب لڑیں گے ۔ مزار قائد پر منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو تبدیلی کا فیصلہ کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ کر کشکول توڑ دیا تھا۔ ہمارے دور میں عام آدمی کی جیب میں پیسہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے ۔ میں نے پاکستان کو خوشحالی دی ۔

قبل ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں ۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کیلئے تیس ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کےفول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔ دو پہر کے بعد سے ہی  جلسے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ شام سے قبل ہی جلسے میں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما بھی  پہنچ چکے تھے۔ ،

ایس ایس پی کراچی ایسٹ خادم حسین کا کہنا ہے کہ باغ جناح میں اے پی ایل ایم کے جلسے میں ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!